منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے آزادی مارچ کی حکمت عملی تیار کرلی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف آزادی مارچ کے لیے حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر سے آنے والے قافلے اسلام آباد جانے والے راستوں پر دھرنا دیکر داخلی اور خارجی راستے بند کیے جائیں گے جس کیلئے کم سے کم ایک لاکھ افراد پہنچیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی جانب س خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کی تنظیموں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔ زرائع نے دھرنا پلان کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان کی کال کے فوری بعد قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوجائیں گے ہر حلقے کے ایم این اے اور ایم پی اے کے ساتھ کم از کم 1 ہزار کارکن روانہ ہوں گے۔خیبرپختونخوا اور پنجاب سے آنے والے قافلے اسلام آباد جانے والی شاہراں پر دھرنا دیکر بیٹھ جائیں گے اسی طرح آزاد کشمیر سے قافلے پنجاب کی حدود میں مری روڈ پر دھرنا دیں گے، پارٹی قیادت کی جانب سے اسلام آباد جانے والی شاہراہیں بند کرنے کے لیے پارٹی ذمہ داروں کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں اور شاہراہیں بند کرنے کے حوالے سے فہرستیں بھی تیار کرلی گئیں۔ذرائع کے مطابق دھرنے کے شرکا ء کو کپڑے، کھانا پینے کا سامان ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پارٹی کی جانب سے دھرنے کے شرکا کے لیے عارضی دکانیں بھی بنانے کی بھی منصوبہ کی گئی ہے، سابق وزیراعظمم عمران خان نے لاہور سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ابھی حتمی فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔ دھرنے کے شرکا کی فہرستیں موبائل نمبر اور شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ تیار کرلی گئی ہیں۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے رابطے کرنے پر نجی ٹی وی کو بتایا کہ تحریک انصاف اس بار بھرپور تیاری کے ساتھ لانگ مارچ کرے گی،

رانا ثنا کو آنسو گیس استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہوگی کیونکہ ہم ان کی حدود میں داخل ہی نہیں ہوں گے تو وہ آنسوگیس کس پر استعمال کریں گے، چاروں اطراف سے ہم نے اسلام آباد کو بند کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے، رانا ثنا اللہ گھبرائے ہوئے ہیں اور گھبراہٹ میں ہمیشہ غلط فیصلے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کیا، بلاول نے ٹرین مارچ کیا مریم نواز نے مہنگائی مارچ کیا ہم نے تو انھیں روکا تو یہ ہم سے کیوں گھبرائے ہوئے ہیں جب لاکھوں کا مجمع اسلام آباد بند کرنے گا تو ان کے استعفے خود ہی آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…