آصف علی زر داری کی خرابی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو جھوٹ قرار
اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم نے ان کی خرابی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔
سابق صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ آصف زرداری کی انتہائی خراب صحت کی خبریں جھوٹی ہیں اور سابق صدر کی صحت اچھی ہے۔عاصم حسین نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں آصف زرداری اسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا
اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا۔سابق صدر ایک ماہ سے علیل ہیں جبکہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں
اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کر رہا ہے۔دوسری جانب غیر ملکی ڈاکٹروں کے مطابق فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں۔