جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

محمد رضوان نے کرس گیل، بابراعظم اور کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022 |

کرائسٹ چرچ(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کیوکٹ کیپر پیٹر محمد رضوان ٹی20 کرکٹ میں مسلسل 2 سال 1500 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔ٹرائنگولر سیریز کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش کیخلاف شاندار اننگز کے دوران وکٹ کیپر بیٹر نے سال 2022 میں 1500 رنز کا سنگ میل عبور کیا،

انھوں نے گزشتہ کیلنڈر ایئر میں بھی 1500 سے زائد رنز بنائے تھے یو محمد رضوان مسلسل 2سال یہ ہدف عبور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔قبل ازیں ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلیباز کرس گیل نے 2012 اور 2015 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 2019 اور گزشتہ سال بھی عمدہ فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1500 سے زائد رنز بنائے تھے۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کیرئیر کی 58 اننگز میں سب سے زیادہ رنز جوڑنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا، انھوں نے 2337 رنز بنائے ہیں۔کپتان بابراعظم نے اتنی ہی اننگز میں 2281 اور ویراٹ کوہلی نے 2102 رنز بنائے تھے، محمد رضوان نے بطور وکٹ کیپر بیٹر بھی سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں جبکہ 2119 رنز بنانے والے جوز بٹلر بھی پیچھے رہ گئے ہیں۔قبل ازیں سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی تھی، اس میچ میں محمد رضوان نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…