جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

صوبائی خزانے کو تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک کی کامیابی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، ممبر صوبائی اسمبلی کا انکشاف

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)مسلم لیگ ن خیبر پختونخو اکے ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے کہا ہے کہ چیف منسٹر ہاوس پشاور سازشوں کا گڑھ بن چکا ہے، خیبر پختونخو اکے خزانے کو تحریک انصاف کے احتجاجی تحریک کی کامیابی کے لئے استعمال کیا جارہاہے، خیبر پختونخو ااسمبلی کے اپوزیش ممبران کو

چار سال تک ترقیاتی فندز سے محروم رکھنے والے کس منہ سے وفاقی حکومت کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔ پشاور یس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سی ایم ہاؤس میں بیٹھ کر وفاقی حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، ولیج کونسل کے چیرمینوں کو 30فیصد ترقیاتی فنڈز کا لالچ دیکر ان سے لانگ مارچ کے لئے بندے اکٹھا کرانے کا کام لیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز وزیر اعلی نے اپوزیشن ممبران کو دھوکے سے سی ایم ہاؤس بلایا، باتیں کچھ اور ہوئی، پریس ریلیز میں کچھ اور بیان کیا گیا۔ اختیار ولی نے کہاکہ ہم اپنے صوبے کے حقوق کے لئے متحد ہونے کو تیار ہیں، لیکن وزیر اعلی یہ بتائیں کہ ساڑے چار سال تک وفاق سے ملنے والے فندز کہاں خرچ ہوئے، کیا وزیر اعلی وفاق سے مزید فندز اس لئے حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ صوبے کے عوام کے پیسے ہیلی کاپٹر کی پروازوں پر ظائع کیا جائے۔ مسلم لیگی رہنما نے مزید کہا کہ تھریک انصاف کی حکومت نے صوبے کے خزانے سے پارٹی ہزاروں پارٹی ورکروں کو ماہانہ تنخواہیں ادا کر اپناپروپیگنڈا مہم چلایا۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم خیبر پختونخو اکے خزانے کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…