ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

مجھے بھول جائو،خاتون ڈاکٹر کی اسپتال میں خودکشی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان (این این آئی) اردن کی ایک خاتون ڈاکٹر نے دارالحکومت عمان میں اردن کے یونیورسٹی اسپتال کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ کھڑکی سے چھلانگ لگانے سے پہلے اس نے ٹویٹر پر لکھا کہ اچھے کے لیے مجھے یاد رکھنا یا بھول جانا۔

میں نے سب کو بھلا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 1997 میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر میرونا عصفورجو کہ 1997 میں اینستھیزیا کی فرسٹ ایئر کی طالبہ تھیں۔انہوں نے ہمیشہ اینستھیزیا کی خصوصیت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور خواتین کی خصوصیت کو ترجیح دی۔ وہ ہمیشہ سوشل میڈیا پر اپنی زندگی ختم کرنے کے فیصلے کے بارے میں بات کرتی رہیں۔اردن کے ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ سکیورٹی سروسز کو یونیورسٹی آف اردن اسپتال کے اندر سے ایک خاتون ڈاکٹر کی لاش ملی ہے اور لاش کو فرانزک میڈیسن کے شعبے میں منتقل کر دیا گیا۔ تحقیقات کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم کی جا سکے گی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔خود کشی کرنے والی ڈاکٹر مرونا عصفور کے اہل خانہ نے میڈیا اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی بیٹی کی موت کی وجوہات کے بارے میں افواہیں پھیلانے سے باز رہیں اور سب سے اپیل کی کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے رحمت اور مغفرت کی دعا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…