جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

بطور چیئرمین پیسہ تو نہیں ملتا لیکن گالیاں بہت ملتی ہیں، رمیز راجہ

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مجھے بطور چیئرمین پیسے تو نہیں ملتے لیکن گالیاں بہت ملتی ہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ تنقید بہت ہوتی ہےجبکہ میں انہیں تسلی دیتا ہوں

کہتا ہوں کہ شکر کرو دوسر ے سپورٹس جیسا حال نہیں ہوا ۔ مجھے بطور چیئرمین پیسے تو نہیں ملتے لیکن گالیاں بہت ملتی ہیں ۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان سے اکثر ٹیم پر ہونے والی سخت تنقید کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ایک انٹرویومیں چیئرمین پی سی بی نے انکشاف کیا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان سے اکثر ٹیم پر ہونے والی سخت تنقید کے بارے میں بات کرتے ہیں۔رمیز راجا نے کہا کہ بابر مجھے بتاتا ہے کہ کیسے شائقین کرکٹ اور میڈیا کی جانب سے ٹیم پر تنقید کی جارہی ہے، میں اسے کہتا ہوں کہ خود کو خوش قسمت سمجھو کیونکہ پاکستان میں جس طرح سے کرکٹ کو سمجھا جاتا ہے ایسا کسی دوسرے کھیل کو نہیں سمجھا جاتا۔چیئرمین پی سی بی نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف فتح سے متعلق کہا کہ میں نے اس سے قبل پاکستان کو اتنی خوبصورتی سے بھارت کو شکست دیتے نہیں دیکھا، یہ بالکل آسان نہیں ، بھارت کے پاس بہت وسائل ہیں تاہم ایک ارب ڈالر کی انڈسٹری پاکستانی روپے کی صنعت سے ہار گئی۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پاکستانی میڈیا سے خاصہ مختلف ہے۔رمیز راجا نے بات جاری رکھتے ہوئے مثال دی اور کہا کہ ویرات کوہلی نے افغانستان کے خلاف سنچری بنائی تو ہندوستان ایشیا کپ میں بھارت کی کارکردگی کو بھول گیا

تاہم جب بابراعظم نے سنچری اسکور کی تو پاکستانی میڈیا ان کے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کرنے لگا۔رمیز راجا نے کرکٹرز پر ہونے والی تنقید سے متعلق کہا کہ ٹیم پاکستان کو سپورٹ کرنا ہمارے لیے بہت ضروری ہے، آپ کھیل کی حکمت عملی پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن نام لے کر کھلاڑیوں پر تنقید نہ کریں

کیونکہ یہ انتہائی ذاتی حملہ لگتا ہے۔ورلڈکپ سے متعلق رمیز راجا نے کہاکہ پاکستان صرف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے نہیں جا رہا ہے، وہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے آسٹریلیا جا رہے ہیں، پاکستان کے پاس بھی دیگر ٹیموں کی طرح ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…