جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

محمد رضوان نے ٹی 20 کے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022 |

کرائسٹ چرچ (آن لائن )سہ ملکی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے رضوان نے 78 رنز بنائے اور ٹی ٹوئنٹی کے متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔محمد رضوان کے کیلنڈر سال 2022 میں مجموعی ٹی ٹوئنٹی کے 1500 رنز مکمل ہوگئے ہیں

جس کے بعد وہ ایک سال میں 2 مرتبہ 1500 سے زائد رنز کرنے والے تیسرے بیٹر بن گئے ہیں۔رضوان نے سال 2021 اور 2022، پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 2019 اور 2021 جب کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 2015 اور 2012 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔محمد رضوان بیک ٹو بیک 2 سال میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بیٹر بن گئے، انہوں نے کیرئیر کی 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں سب سے زیادہ رنز کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔پاکستانی بیٹر نے 58 اننگز میں مجموعی طور پر 2337 رنز بنائے ہیں، اس سے قبل بابراعظم نے 58 اننگز میں 2281 اور بھارت کے ویرات کوہلی نے 2102 رنز بنائے تھے۔اس کے ساتھ محمد رضوان نے بطور وکٹ کیپر بھی سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیاہے، انہوں نے 2337 میں سے 2196 رنز بطور وکٹ کیپر بنائے ہیں۔بنگلا دیش کیخلاف ہونے والے میچ میں رضوان نے اپنی اننگ کا دوسرا رن لے کر جوز بٹلر کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، جوز بٹلر نے بطور وکٹ کیپر ٹی ٹوئنٹی میں 2119 رنز بنائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…