اسلام آباد (این این آئی)دنیا ایکسپورٹ بڑھا کر ترقی کرتی چلی جارہی ہے، ہم امپورٹ کنٹری بنتے جارہے ہیں ،گزشتہ سات ماہ سے چینی ایکسپورٹ کی اجازت مانگی جا رہی ہے ،کوئی ایکسپورٹ کیلئے اجازت دینے کو تیارنہیں ، شوگر انڈسٹری کے نام پر اس ملک میں صرف سیاست کی جاتی ہے ،
حکومت چینی ایکسپورٹ کرنے کی فوری اجازت دے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ ہمارے پاس گزشتہ سالوں سے چینی کی وافر مقدار ہے ،بیوروکریسی معاملات کو الجھا کر حکومت کے آگے رکھتی ہے ،شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جو شوگر انڈسٹری کے ساتھ ظلم ہے۔ شوگر انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ ہمیں چینی ایکسپورٹ کرنے کی ضرورت ہے،ایکسپورٹ مارکیٹ میں رہنے سے ملک کا فائدہ ہے ،شوگر ایڈوائزری بورڈ کے ایجنڈے میں ایکسپورٹ کی اجازت شامل تھی،جسے منظور نہیں کیا گیا دنیا ایکسپورٹ بڑھا کر ترقی کرتی چلی جارہی ہے ،ہم امپورٹ کنٹری بنتے جارہے ہیں۔ آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مطابق گزشتہ سات ماہ سے چینی ایکسپورٹ کی اجازت مانگ رہے کوئی ایکسپورٹ کیلئے اجازت دینے کو تیار نہیں شوگر انڈسٹری کے نام پر اس ملک میں صرف سیاست کی جاتی ہے اس وقت ملک میں سو ارب سے زائد سے کی چینی پڑی ہیایکسپورٹ کریں آئندہ بھی چینی کی ایکسپورٹ بڑھائیں۔