کتنے دن میں ڈالر 24روپے کم ہو سکتا ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بڑا اعلان کر دیا

5  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کتنے دن میں ڈالر 24روپے کم ہو سکتا ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بڑا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر240 روپے تک گیا ورنہ ڈالرکی قدر200سے اوپر نہیں ہے۔

نجی ٹی وی سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سےڈی ویلیوایشن کیخلاف رہاہوں،،ڈالر جلد 200 روپے سے نیچے آئے گا۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان واپسی کیلئے جہاز میں بیٹھا تو ڈالر نیچے آنا شروع ہوگیا تھا جکہ گزشتہ پیرسےاب تک ڈالر18روپے نیچےآچکا۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 دن میں ڈالر کا گیپ ایک روپے پر آگیا ہے، 24 دن میں ڈالر 24 روپے کم ہوسکتا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایکسچینج ریٹ کوفری فلوٹ پرہوناچاہیے مگر سسٹم کوفری فلوٹ نہیں چھوڑ سکتے،ایکشن لیں گے، ایکسچینج ریٹ کومانیٹرکرنےکی ذمہ داری اسٹیٹ بینک کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اکتوبرمیں پٹرول پر5روپےلیوی لگنی تھی، مہنگائی کی شرح12سے14فیصد تک لیکرآئیں گے۔ آئی ایم ایف کا پروگرام جون تک ہے، آئی ایم ایف کی شرائط اورپروگرام مکمل کریں گے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ پچھلی حکومت کے کیے گئے اقدامات ہم پرڈال دیے گئے، پیرس کلب کےقرضےری شیڈول کروانا ترجیح نہیں، قرضے ری شیڈولنگ ہمارا آخری آپشن ہوگا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…