لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے تین برسوں بعد اپنا پاسپورٹ واپس ملنے کی خوشی دال چاول کھا کر منائی۔مریم نواز نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاسپورٹ ملنے پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے جذبات کا اظہار کیا ہے۔اانہوں نے ایک عام سی دکان سے دال چاول کھاتے ہوئے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ کورٹ سے واپسی پر کشمیری دال چاول کے ساتھ، پاسپورٹ مجھے دے دیا گیا ہے، الحمدللہ۔مریم نواز نے ڈپٹی رجسٹرار کے کمرے سے پاسپورٹ وصول کیا، انہوں نے پاسپورٹ واپسی کے لیے دستاویزات پر دستخط کیے اور مطلوبہ جگہوں پر انگوٹھے لگائے۔