پاک فوج اور شہداء کے خلاف منفی پروپیگنڈے کرنے والے قانون کی گرفت میں آگئے

4  اکتوبر‬‮  2022

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاک فوج اور شہدا کے خلاف منفی پروپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق بلوچستان ہیلی کاپٹرحادثے کے خلاف منفی مہم چلانے پر سترہ مقدمات درج ہوئے،

ان مقدمات میں 39 افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہے، جن میں سے 14 کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تین تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ایف آئی اے کے مطابق یہ گرفتاریاں کراچی، لاہور اور کے پی سے عمل میں لائی گئی۔ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ لاہور زون سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، جہاں 26 انکوائریز کے بعد 12 مقدمات درج ہوئے جبکہ 11 افراد کو گرفتار کیا گیا، اسلام آباد میں 6 انکوائریر اور ایک مقدمہ درج کیا گیا جبکہ کراچی میں 3 انکوائریز اور ایک مقدمہ درج ہوا، جس میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کے پی میں 2 انکوائریز ہوئیں جس کے نتیجے میں 2 مقدمات قائم کئے گئے جبکہ ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گھٹیا مہم کاحصہ بننےوالے444اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہوئے جبکہ 415 دیگرممالک سے آپریٹ ہوئے، 489اکاؤنٹس ایسےہیں جوفوج اورشہدا کے خلاف مہم کا حصہ بنے، ان میں سے 208اکاؤنٹس جعلی یا غیر تصدیق شدہ تھے۔یاد رہے کہ رواں سال دو اگست کو بلوچستان ہیلی کاپٹرحادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی سمیت چھ اہلکاروں نے اس وقت جام شہادت نوش کیا تھا جب وہ سیلاب متاثرین کے لئے امدادی آپریشن کا جائزہ لے رہے تھے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…