منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اسحاق ڈار اور ان کے کرپٹ بیٹے اب بانڈز کی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 3  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار اور انکے کرپٹ بیٹے اب بانڈز کی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز واقعی حقائق بیان کئے لیکن اپنے خلاف، جب آپ کو معلوم تھا کہ

آپ زیادہ عرصہ اس کرسی پر نہیں ہونگے اس لئے مارکیٹ میں اندرونی سودا بازی ہوتی رہی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا موقف درست تھا کہ ایک بار جب آپ کو پیسہ مل جائے گا تو آپ حکمت عملی بدلیں گے، یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ دنیا اپنی امدادی رقم سے آپ پر بھروسہ نہیں کرتی ہے۔علی زیدی نے کہا کہ آپ نے اپنے ہی لوگوں پر آئی ایم ایف کو فوقیت دی، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں غربت کی طرف دھکیل دیا۔ پی ٹی آئی رہنمانے کہا کہ مفتاح اسماعیل کی ٹویٹس ڈار کو شرمندہ کرنے کے لئے نہیں ہیں، ان ٹویٹس سے کرسی چھن جانے پر انتقام کی بو آتی ہے، خبر یہ ہے کہ ڈار اور ان کے کرپٹ بیٹے اب بانڈز کی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو سب کے خلاف گالی گلوچ کرنے کے بجائے خود چند سوالوں کا جواب دینا چاہیے، آپ نے دس کارگوز 900 ملین ڈالر میں خریدے۔انہوں نے کہا کہ اس خریداری کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس اور بجلی کی قیمتوں پر کیا اثر ہوا؟ 900 ملین ڈالر گیس کی خریداری پر کتنی وصولی ہوئی؟ آپ نے وہی کیا جو ایک معاشی ہٹ مین کسی ملک کے ساتھ کرتا ہے۔علی زیدی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے قلم کی ضرب سے معیشت کو مفلوج کیا، مارکیٹ مفتاح اسماعیل اور ان کے دوستوں کی طرف سے کی جانے والی روپے اور ڈالر کی اندرونی ٹریڈنگ سے اچھی طرح واقف ہے۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کی مداخلت سے اسٹیٹ بینک کے ذریعے بہت ساری چھوٹ دی گئیں،

مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کے لیے کرسی تیار کرنے کا کام کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان کی وجہ سے ڈالر میں دس روپے کی کمی ہوئی اور اس سے پاکستان کو 1200 بلین روپے کی بچت ہوئی ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسی فارمولے سے مفتاح کے دور میں ہم نے ڈالر 70 روپے مہنگا ہوا،

اس کا مطلب ہے کہ مفتاح نے قوم کو 8400 ارب روپے کا مالی نقصان پہنچایا؟۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا ایف ایم یو کی طرف سے ان کے خلاف جاری ایس ٹی آر کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ویسے مفتاح افغانستان کو کتنی لالی پاپ اور کینڈی برآمد کرتے ہیں؟۔ علی زیدی نے کہا کہ مفتاح کا واقعی اسکول میں دوستوں نے بہت مذاق اڑایا ہوگا اس لئے یہ ہر وقت روتے ہیں، رونا بند کرو اور ایک مرد کی طرح حالات کا مقابلہ کرو، میرے دوست!

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…