پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

سدھو موسے والا کے بعد ایک اور پنجابی گلوکار پر جان لیوا حملہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل

datetime 3  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی) بھار ت میں اب فنکاروںاور گلوکار وں کی زندگی بھی محفوظ نہیں رہی ،پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے بعد اب ایک اور گلوکار پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں پنجابی گلوکار الفاز شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ انہیں موہالی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت اب خطرہ سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ساتھ ہی موہالی پولیس نے حملہ آور ملزم وکی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم ہریانہ کے پنچکولہ کے رائے پور رانی کا رہنے والا ہے۔اطلاعات کے مطابق گلوکار الفاز سنگھ گزشتہ رات کا کھانا کھانے کے بعد اپنے تین دوستوں گرپریت، تیجی اور کلجیت کے ساتھ ایک ہوٹل سے سے باہر آرہے تھے۔ وہاں اس کا رائے پور رانی کے رہنے والے وکی سے سخت الفاظ کا تبادلہ ہو گیا جس کے بعد ان لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ دوسری جانب گلوکار ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کل رات کسی نے الفاز پر حملہ کیا۔ جس نے بھی یہ کیا ہے میں اسے نہیں چھوڑوں گا۔ آپ سب الفاز کے لیے دعا کریں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…