پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

مریم نواز کی عمران خان کے بارے رائے بالکل درست ، ’’بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں اب یہ نہیں پلٹیں گے‘‘ مریم اور نگزیب نے قرآن کی آیت شیئر کر دی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے قرآن کی آیت شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن پاک میں اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ’’ بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں اب یہ نہیں پلٹیں گے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ

مریم نواز کی عمران خان کے بارے میں رائے بالکل درست ہے۔ انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے ہمیں یہ معذرت خواہانہ عذر بیان اور ایک ایسے شخص کا نام مجبورالینا پڑتا ہے جو خواتین کو کم تر مخلوق سمجھنے کی ذہنی بیماری میں مبتلا ہے اور ہر روز کم ظرفی کے ایک نئے پاتال میں اتر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر بار یہی ثابت کیا کہ وہ عورتوں کی توہین، تحقیرکرتا ہے، ان کی عزت واحترام سے نابلد ہے، انہیں محض اشیاسمجھ کربدکلامی ہی نہیں، ہراساں بھی کرتا ہے۔ عمران خان نے اپنی جماعت اور حامیوں میں یہی بیمار ذہنیت پھیلائی اور اس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ یہ امرخاص طور پر نہایت مایوس کن اور افسوسناک ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین لیڈرز اور حامی اِس رویے کو درست قرار دے کر نہ صرف اس پر کاربند بلکہ جشن بھی منارہی ہیں۔ یہ نہایت شرمناک اور اس امر کی حقیقی جھلک ہے کہ عمران خان درحقیقت کس قدر چھوٹا آدمی ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…