پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

رانا ثنااللہ کیخلاف ایسا معاملہ پکڑا ہے انہیں عمر قید ہوگی، پرویز الٰہی نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف ایسا کام پکڑا ہے کہ انہیں عمر قید ہوگی،عمران خان پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں، ان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ (ن)کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی،

ہمیشہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں، عمران خان پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں، ان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ احساس راشن پروگرام کے تحت ابھی رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے اور صرف ایک گھنٹے کے دوران 80 ہزار افراد نے اس پر ردعمل دیا ہے، پورے صوبے میں اس پروگرام کے تحت رجسٹریشن کا عمل 15 روز تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کیلئے ہم نے 10 ارب روپے کا بجٹ رکھا ہے اور ضرورت کے مطابق اس کے بجٹ کو مزید بھی بڑھایا جاسکتا ہے، ہمارا مقصد غریب کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اس پروگروام کو عالمی سطح پر بہت سراہا گیا ہے، ورلڈ بینک اور 4 بڑے ممالک کے حکام نے اس پروگرام کی تعریف کی اور ثانیہ نشتر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ اس پروگرام کے پیچھے عمران خان کا وژن ہے، یہ پروگرام بلاتفریق سب کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی جانب سے عمران خان کے خلاف مختلف مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں، ان مقدمات سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ بہت بڑھکیں مارتے ہیں، ان کے خلاف ہم نے ایسا کام پکڑا ہے کہ ان کو عمر قید کی سزا ہوگی، میں نے خود ان کو دیکھا تھا، ان کے خلاف کیس بہت مضبوط ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ وفاقی حکومت میں شامل لوگ صرف بڑھکیں مار سکتے ہیں، ان سے کچھ نہیں ہوگا۔پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق رانا ثناء اللہ کے بیان پر پرویز الٰہی نے کہا کہ رانا ثنااللہ کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں ، ان کی بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے، موجودہ وفاقی حکومت میں شامل لوگوں کا تجربہ صرف جھوٹے مقدمے بنانے کا ہے۔

انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے انہوں نے عوامی مفاد میں کوئی کام نہیں کیا، مسلم لیگ (ن)کے رہنماں کے ساتھ 22 سال سیاست کی ہے، میں ان کی رگ رگ سے واقف ہوں، ان کو صرف جھوٹے مقدمات بنانے آتے ہیں لیکن وہ اس میں بھی یہ ناکام ہوتے ہیں۔

پنجاب میں زمینوں پر قبضوں سے متعلق وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ روڈا کی زمین پنجاب حکومت نے الاٹ کی ہے اور اگر کوئی اس پر قبضے کی کوشش کرے گا تو ہم اس کو نہیں چھوڑیں گے، قبضہ گروپوں سے زمین بھی واپس لیں گے اور ان کو کیفر کردار تک بھی پہنچائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے، اللہ تعالی نے جب بھی وزارت اعلی کا منصب دیا، ہمیشہ غریب آدمی کو ریلیف دینے کے لیے خلوص نیت سے کام کیا ہے، ایسے کام کر رہے ہیں

جو عوام میرے پہلے دور کی یاد رکھیں گے۔پرویز الٰہی نے واضح کیا کہ ون مین شو کے بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔اس موقع پر گفتگو کے دوران ثانیہ نشتر نے کہا کہ اس پروگرام کی رجسٹریشن اور استفادہ کرنے کے لیے اینڈرائیڈ فون لازمی نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…