پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

منجمد اثاثوں کے بدلے میں قیدیوں کی رہائی امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران نے ایرانی نژاد امریکی تاجر سیامک نمازی کوایک ہفتے کیلئے جیل سے باہر جاکر اپنے والد باقر نمازی کے ساتھ وقت گزارنے اور باقر کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیدی اور اب امریکی پابندیوں کے باعث منجمد کئے گئے ایرانی اربوں ڈالر اثاثے جلد جاری کئے جانے کا امکان ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیاکہ

خطے کے ایک ملک نے قیدیوں بیک وقت رہائی کے لئے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کرائی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں ایرانی اور امریکی قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک علاقائی ملک کی ثالثی میں گہری بات چیت ہوئی ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل سے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ ایران نے باقر نمازی پر عائد سفری پابندی ہٹا دی ہے۔پرائس نے کہاکہ محکمہ خارجہ شکر گزار ہے کہ سیاماک نمازی کو انسانی بنیادوں پر اپنے والد باقر کے ساتھ رہنے کے لیے اجازت دی گئی ہے۔خیال رہے ایران نے 2016 میں 85 سالہ باقر نمازی کو ایک دشمن حکومت کے ساتھ تعاون کا مجرم قرار دیا اور 10 سال قید کی سزا دی تھی۔ ایرانی حکام نے 2018 میں باقر کو طبی بینادوں پر رہا کیا اور 2020 میں اس کا مقدمہ بند کردیا اور اس کی سزا کو بھی جیل میں گزارے گئے وقت تک محدود کردیا تھا۔ تاہم ایران نے باقر کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگا دی تھی ۔باقر کا 51 سالہ بیٹا سیامک 2015 سے جیل میں ہے ۔ اسے بھی 2016 میں والد کی طرح کی سزا سنائی گئی ۔ اس وقت امریکہ نے دونوں پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔خاندان کی نمائندگی کرنے والے بیٹے کے وکیل نے میڈیا کو بتایا میں نمازی کے خاندان کے لیے بہت خوش ہوں کیونکہ سیامک نمازی 7 سالوں میں پہلی مرتبہ اپنے گھر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ سوئیں گے۔

خیال رہے کہ مہینوں پہلے امریکہ اور ایران کے درمیان غیر معمولی قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے مشترکہ حل تک پہنچنے کی کوشش شروع کی گئی تھی۔ یہ مذاکرات بالواسطہ تھیاور 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کیلئے ہوئے تھے۔اعداد و شمار کے مطابق 16 ایرانی امریکہ میں قید ہیں یا انہیں وفاقی جرائم کے ثابت ہونے پر مقدمہ سے پہلے ہی رہا کردیا گیا۔

دوسری طرف دوہری شہریت کے حامل 4 ایرانی نژاد امریکیوں کو ایران میں رکھا گیا ہے یا انہیں سیکورٹی کے جرائم کے الزام میں ملک چھوڑنے سے روکا گیا ہے۔ امریکہ نے کہاکہ ایران نے ان افراد کو اس لئے روک رکھا ہے کہ انہیں امریکیوں سے سودے بازی کیلئے استعمال کیا جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ ان ایرانی نژاد امریکیوں کی شہریت کو تہران تسلیم نہیں کرتا اور یہی ایرانی نژاد امریکی دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات میں یرغمالیوں کی طرح ہوتے ہیں۔متعدد ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایران کے اربوں ڈالر بیرون ملک منجمد ہیں۔

ایران کے یہ ڈالر چین، بھارت ، جنوبی کوریا، عراق اور جاپان اور دیگر ملکوں میں پڑے ہیں ۔کئی ماہ قبل تہران نے ان اثاثوں کو جاری کرانے کیلئے مذاکرات کا قدم اٹھایا تھا کیونکہ اسے اپنی کرنسی کے خاتمے اور امریکی پابندیوں کے باعث معیشت کی مکمل ناکہ بندی اور زرمبادلہ کی شدید کمی کا سامنا تھا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…