پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کی مرضی کیخلاف پیٹرول کی قیمتیں کم کی گئیں ، حکومت نے یکطرفہ فیصلہ کر لیا، اللہ خیر کرے، مفتاح اسماعیل

datetime 2  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عہدہ سنبھالا تو دو ہفتے بعد ہی اسحاق ڈار کی واپسی کی خبریں آ گئیں، خود کو اپنے عہدے پر غیر محفوظ سمجھتا تھا، اس لیے دو تین ہفتے بعد ملاقات کا وقت نہیں دیتا تھا۔  کراچی میں منعقدہ

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)  کے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہی وجہ تھی کہ کچھ روز پہلے کہا کہ حکومت وقت پورا کرے گی، اپنا پتہ نہیں، اس پر کابینہ اراکین نے پوچھا کہ ایسا کیوں کہا؟ لیکن اب میں سچا ثابت ہو گیا۔مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا کہ آئی ایم ایف نے کہا قسط ملنے کے بعد آپ پیٹرول پر لیوی نہیں لگائیں گے لیکن میں نے آئی ایم ایف کو یقین دلایا کہ پیٹرول پر لیوی لگاؤں گا، تین ماہ پیٹرول پر دس دس اور ڈیزل پر پانچ پانچ روپے لیوی لگائی مگراس مہینے حکومت نے پھر لیوی نہیں بڑھائی۔سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پوچھو کیا ہم تین ماہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھ سکتے ہیں؟ تو میں نے مشیر کو جواب دیا کہ مر کر بھی یہ نہیں پوچھوں گا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے پوچھا کیا ہم ٹیکس برقرار رکھ سکتے ہیں؟ تو ان کا جواب نہیں  آیا، حکومت نے یکطرفہ فیصلہ کر لیا، اللہ خیر کرے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…