جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

مونس الہی کا اسمبلی ملازم کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کرنے کا انکشاف

datetime 2  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے مونس الہی کا اسمبلی ملازم واجد بھٹی کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے بیٹے

چوہدری مونس الہی نے کیسے پیسے کو بلیک سے وائٹ کیا، ایف آئی اے کے چالان میں حقیقت سامنے آگئی ہے۔چالان میں انکشاف ہوا ہے کہ مونس الہی نے اسمبلی ملازم واجد بھٹی کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کیا، اس حوالے سے پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر اقبال بھٹی نے سب بتا دیا۔ایف آئی اے چالان کے مطابق قیصر بھٹی نے ایف آئی اے کو بیان میں بتایا کہ بینک اکاؤنٹ واجد احمد بھٹی کی ہدایت پر کھولا، واجد بھٹی اس چالان کا اہم ملزم اور وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا قریبی رشتے دار ہے۔تفتیش میں قیصر بھٹی نے بتایا کہ واجد احمد بھٹی کی ہدایت پر ہی اکاوئنٹ فارم اور چيک بکس پر دستخط کیے، جب کہ اکاؤنٹس کی چیک بک واجد احمد بھٹی کو دينے پرمذکورہ بینک کو شکايت بھی کی۔ایف آئی اے کے چالان کے متن کے مطابق قیصراقبال بھٹی کا پاکستان میں یا باہر کوئی کاروبارتھا اور نہ ہی وہ اتنا بڑا کاروبارکر سکتا تھا۔چالان کے مطابق حیات خان پرائیویٹ لمیٹڈ نے 2016 میں قیصر بھٹی کے اکاؤنٹ میں10.1ملین روپے بھجوائے، جب کہ چالان میں کہا گیا ہے کہ قیصر بھٹی نے راسخ الٰہی کے اکاؤنٹس میں83.1 ملین روپے جمع کروائے۔چالان میں بتایا گیا ہے کہ قیصر بھٹی 2019 سے پنجاب اسمبلی میں بطور نائب قاصد کام کررہا ہے، اور عدالت نے مونس الہی سمیت نامزد ملزمان کو 11 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…