منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے بڑا ٹارگٹ دے دیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ اور ایلکس ہیلز بیٹنگ کے لئے آئے۔ ایلکس ہیلز نے 13 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے تھے کہ

محمد حسنین نے انہیں ایل بی ڈبلیو کر دیا، اس وقت انگلینڈ کا مجموعی سکور 39 رنز تھا، 39 رنز کے مجموعی سکور پر ہی فل سالٹ بھی شاداب خان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 12 گیندوں کا سامنا کیا اور 20 رنز بنائے۔ بین ڈکٹ نے 30 رنز بنائے ان کو محمد رضوان نے رن آؤٹ کیا۔ ڈیوڈ ملن اور ہیری بروک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، ڈیوڈ ملن نے 47 گیندوں پر 78 رنز بنائے اور ہیری بروک نے 29 گیندوں پر 46 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی جانب سے صرف محمد حسنین ایک وکٹ لے سکے، اس طرح مقررہ اوورز میں انگلینڈ نے 209 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لئے 210 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر قذافی اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری و فیصلہ کن میچ کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات ہائی الرٹ رہے۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر لاہور پولیس نے کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اور بین الاقوامی مہمانوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا جبکہ قذافی اسٹیڈیم کے اردگرد سکیورٹی کو تین درجاتی سے بڑھا کر چار درجاتی کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر شہر بھر میں سکیورٹی مزید سخت رہی اور لاہور پولیس کے 1800 مزید اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اسٹیڈیم کے گردونواح میں پولیس اور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کے گشت میں اضافہ کر دیا جائے جبکہ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کو مزید سخت کر دیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور پولیس کے 12 ہزار سے زائد اہلکار و افسران سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے اور میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو قذافی اسٹیڈیم انٹری سے قبل بھی سکیورٹی چیک سے گزارا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارکنگ اسٹینڈز پر بھی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات رہی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے حکم پر پولیس اہلکار اور وارڈنز میچ کے اختتام کے بعد بھی رات گئے تک ڈیوٹی پر مامور رہے اور شائقین کرکٹ نے سکیورٹی پر مامور عملے سے بھرپور تعاون یقینی بنایا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب پولیس کرکٹ میچز کے سکیورٹی اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے مستقبل میں بھی ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…