اسلام آباد (این این آئی)رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے بزبان خود اعتراف جرم کرلیا ہے۔اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ شریک جرم مجرموں کے نام بھی اپنی ہی زبان سے اگل دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا اب بھی قومی مفادات سے کھیلنے والے کو گرفت میں لینے کے لیے کسی گواہ یا شہادت کی ضرورت ہے۔