پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کا وزیراعلی کے پی کے ہیلی کاپٹر کا ایک مرتبہ پھر استعمال

datetime 1  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ٗ اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر کا ایک مرتبہ پھر استعمال کیا۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں کامران بنگش کے ہمراہ ایڈورڈز کالج پہنچے۔

ہیلی کاپٹر میں تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز اور مراد سعید بھی سوار تھے۔ذرائع کے مطابق عمران خان وزیراعلی خیبر پختونخوا کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر واپس اسلام آبادگئے۔صوبائی وزیر کامران بنگش نے بتایا کہ سرکاری کام سے اسلام آباد گیا تھا واپسی پر عمران خان کو بھی ساتھ لے آیا، وزیراعلی خیبر پختونخوا نے اسلام آباد جانا تھا اس لیے عمران خان ان کے ساتھ واپس گئے۔کامران بنگش نے کہا کہ نئے قانون کے تحت صوبائی وزرا ہیلی کاپٹر استعمال کر سکتے ہیں۔دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کے کیس میں ایک بار پھر التوا مانگنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن عدالت میں عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مقف اختیار کیا گیا کہ مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں جبکہ عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے ایک بار پھر التوا مانگنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔عمران خان، خواجہ آصف کے وکلا کی مشاورت کے بعد آئندہ سماعت کی تاریخ 22 اکتوبر مقرر کی گئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…