منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسحاق ڈار کے قدم سٹاک مارکیٹ کیلئے بھی مبارک ثابت، مندی کے بادل چھٹ گئے، اربوں کی سرمایہ کاری

datetime 30  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای 100انڈیکس41ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر41100پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 21ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا،

تاہم48فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز پرملا رجلارجحان دیکھا گیا،بعض اسٹاکٹس میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریدنگ کے دوران انڈیکس 41136پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا تاہم فروخت کے دباؤ سے رونماہونیوالی مندی کے نتیجے میں انڈیکس 40755پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا مگر کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی۔ماہرین کے مطابق سیاسی تناؤ اور منفی معاشی اشاریوں سے مارکیٹ اپنی درست سمت کا تعین نہیں کر پارہی جس کی وجہ سے اتار چڑھاؤ کا عنصر غالب دیکھاجا رہا ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 114.81پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 41013.86پوائنٹس سے بڑھ کر41128.67پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 24.61پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15312.25پوائنٹس سے بڑھ کر15336.86پوائنٹس پر جا پہنچاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28135.22پوائنٹس سے بڑھ کر 28225.45پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 21ارب61کروڑ22لاکھ78ہزار329روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم67کھرب60ارب42کروڑ40لاکھ34ہزار123روپے سے بڑ ھ کر 67کھرب82ارب3کروڑ63لاکھ12ہزار452روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 9ارب روپے مالیت کے 20کروڑ56لاکھ99ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو5ارب روپے مالیت کے 12کروڑ74لاکھ49ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 324کمپنیوں کا کاروبار ہواجس میں سے145کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،154میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ3کروڑ1لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ86لاکھ کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ56لاکھ،،پاک انٹر نیشنل بلک1کروڑ2لاکھ اور سنر جیکو پاک 77لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے باٹاپاک کے بھاؤ میں 106.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر2395.00روپے ہو گئی اسی طرح49.00روپے کے اضافے سے صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت1198.00روپے پر جا پہنچی جبکہ سیمنس پاک کے بھاؤ میں 44.99روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر700.01روپے ہو گئی جبکہ 35.01روپے کی کمی سے بہنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت1125.00روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…