جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

دوبارہ قابلِ استعمال لینسز کے استعمال سے آنکھوں کے نایاب انفیکشن ہونے کا انکشاف

datetime 27  ستمبر‬‮  2022 |

لندن(این این آئی ) ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دوبارہ استعمال کے قابل کونٹیکٹ لینسز کا استعمال کرنے والے لوگوں کے نایاب آنکھ کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کے امکانات چار گنا بڑھ جاتے ہیں جس کے سبب ان کی بینائی بھی جاسکتی ہے۔برطانوی سائنس دانوں کی جانب سے کی

جانیوالی اس تحقیق میں خبردار کیا گیا کہ نہانے کے دوران، سوئمنگ پول کے اندر اور دورانِ نیند لینسز پہننے سے بھی مذکورہ بالا خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔تحقیق میں محققین نے 200 ایسے افراد کا معائنہ کیا جو روزانہ لینسز استعمال کرتے تھے یا دوبارہ قابلِ استعمال لینسز لگاتے تھے اور آنکھ کے انفیکشن یا کسی دوسری بیماری کے سبب کلینک میں معائنہ کرانے گئے تھے۔ان افراد میں اکینتھاموبا کیراٹائٹس کی تشخیص ہوئی۔ اس انفیکشن میں آنکھ کی سطح سوج جاتی ہے اور یہ بینائی سے محرومی کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ کیفیت ان لوگوں میں زیادہ عام تھی جو ایک ہی لینسز کو بار بار استعمال کرتے تھے۔اس انفیکشن کی ابتدا تب ہوتی ہے جب مائیکرو حیاتیات آلودہ محلول یا گندے ہاتھوں کے ذریعے کونٹیکٹ لینسز پر لگتے ہیں اور پھر باریک آنسوں کے ذریعے آنکھوں میں داخل ہوجاتے ہیں۔اس کیفیت میں مریض آنکھ کی تکلیف،سرخی، دھندلی بصارت، آنکھوں پر دھبے کی موجودگی اور جب معاملہ سنگین ہونے پر بینائی کے چلے جانے کا سامنا کرتا ہے۔اس بیماری کے علاج میں اینٹی سیپٹکس شامل ہوتے ہیں جن کو براہ راست آنکھ کی سطح پر ڈالنا ہوتا ہے اور ممکنہ طور پر یہ علاج چھ ماہ سے ایک سال تک جاری رہ سکتا ہے۔لندن کے مورفیلڈز آئی ہاسپٹل کے ماہرِ امراضِ چشم اور تحقیق کے سربراہ پروفیسر جان ڈارٹ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں میں اس کیفیت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔لیکن یہ انفیکشن اب بھی نایاب ہے اور اس سے بچا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…