جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

ممنوعہ فنڈنگ کیس،پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کی درخواست مسترد کر دی

datetime 27  ستمبر‬‮  2022 |

پشاور (این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے انکوائری کے خلاف سابق اسپیکر اسد قیصرکی درخواست خارج کرتے ہوئے ایف آئی اے کو انکوائری جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔پشاور ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی

انکوائری کے خلاف سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی درخواست خارج کرتے ہوئے ایف آئی اے کو انکوائری جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ ایف آئی اے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ پر تحقیقات کر رہا ہے جس کے خلاف سابق اسپیکر نے عدالت میں درخواست دائرکر رکھی تھی۔ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن کیس میں 2 اکاؤنٹس سامنے آنے پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکے خلاف تحقیقات شروع کیں اور نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔سابق اسپیکر کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں ایف آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست جمع کرائی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن انکوائری کرسکتا ہے لیکن ایف آئی اے کے پاس یہ اختیار نہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل کی طرف سے دلائل میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ انکوائری کی منظوری دے چکی ہے، الیکشن کمیشن کی معاونت اداروں کی ذمہ داری ہے جب کہ ایف آئی اے صرف ان اکاؤنٹس کی انکوائری کر رہی ہے جن سے لا تعلقی کا اظہار کیا گیا تھا، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسد قیصر کو گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…