ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

کوئی بیٹیوں کو کتابیں لادے تاکہ انکا سال ضائع نہ ہو، سیلاب سے متاثرہ بیوہ ماں کی دہائی

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیر پور (این این آئی)سندھ کے ضلع خیر پور کی بیوہ پشما نے کہا ہے کہ کوئی بیٹیوں کو کتابیں دلاے تاکہ ان کا سال ضائع نہ ہو ۔ضلع خیرپور کی رہائشی پشما بی بی گزشتہ 20 روز سے سچل گوٹھ میں سرکاری اسکول میں بنائے گئے سیلاب متاثرین کے کیمپ میں موجود ہیں، پشما کی 2 جڑواں بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جبکہ شوہرکے انتقال کو 10 سال سے زائد عرصہ بیت چکا ہے۔

پشما نے دن رات محنت مزدوری کر کے بچیوں کو پڑھایا اور ان کے سنہرے مستقبل کے خواب دیکھے تاہم سیلاب کے باعث نویں جماعت میں زیر تعلیم ان کی جڑواں بیٹیوں کی نہ تو کتابیں ان کے پاس رہیں اور نہ ہی اسکول رہا، پشما بی بی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ہی خواب دیکھا کہ لڑکیاں پڑھ لکھ جائیں۔پشما کا کہنا تھا کہ شوہر کا انتقال تو 10 سال پہلے ہی ہو گیا تھا، رہی سہی کسر سیلاب نے پوری کردی لیکن مجھے نہ گھر ڈوبنے کا دکھ ہے، نہ جمع پونجی برباد ہونے کا افسوس ہے، بس کوئی ان کی بیٹیوں کو نویں جماعت کی کتابیں لادے اور اسکول کھلوادیتاکہ بچیوں کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔ پشما بی بی نے کہا کہ میں چاہتی ہوں میری بیٹیاں اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائیں اور کسی کی محتاج نہ رہیں اسی لیے ہمیشہ سے انہیں پڑھانے پر زور دیا۔دوسری جانب پشما بی بی کی بیٹیوں مائرہ اور سائرہ کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ نے انہیں پڑھانے کے لیے بہت محنت کی ہے اور وہ بھی ان کا خواب پورا کرنا چاہتی ہیں لیکن یہاں تعلیم کی سہولت موجود نہیں ہے اور انہیں ڈر ہے کہ کہیں ان کا سال ضائع نہ ہو جائے۔دوران گفتگو مائرہ اور سائرہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جب تک ان کی آبائی علاقوں میں واپسی نہیں ہوتیں ان کی پڑھائی لکھائی کا یہیں ریلیف کیمپ میں انتظام کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…