ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

بیوہ خاتون سے بدتمیزی کرنے والا ڈائریکٹر سٹیٹ آفیسر انجام کو پہنچ گیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی رہائشی کالونی ایف سی ایریا میں بیوہ خاتون کے ساتھ انتہائی نامناسب لہجہ اور غیراخلاقی الفاظ استعمال کرنے پر وفاقی حکومت نے سخت ایکشن لے لیا۔اسٹیٹ آفس کراچی کے ڈائریکٹر آغا ایوب جان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا، سیکریٹری ہائوسنگ

نے معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔ایوب جان نے سرکاری فلیٹ خالی کرانے کے دوران بیوہ خاتون سے کہا تھا کہ بیوہ ہو تو شادی کرلو، ویڈیو وائرل ہونے پروفاقی حکومت اورسیکریٹری وزارت ہائوسنگ نے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔سیکریٹری ہائوسنگ افتخار شہوانی نے کی ہدایت پر ڈائریکٹر اسٹیٹ کراچی محمد ایوب جان کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے محمد ایوب جان کو وزارت ہائوسنگ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسٹیٹ آفس کراچی کے ڈائریکٹر محمد ایوب ایف سی ایریا میں فلیٹ خالی کرانے پہنچے تو بیوہ خاتون نے سرکاری افسر کے آگے ہاتھ جوڑ لیے۔خاتون سرکاری افسر کے سامنے التجا کی میں بیوہ ہوں ، میرا سامان مت پھینکیں۔جس پر ڈائریکٹر محمد ایوب جان نے انتہائی ناروارویہ اپناتے ہوئے خاتون سے انتہائی غیر مناسب الفاظ کا استعمال کیا اور کہا کہ بیوہ ہو تو شادی کرلو، گھر بنالو۔بیوہ خاتون التجا کرتی رہیں مجھے گھر تلاش کرنے کا وقت دیں میرے سامان کو مت پھینکیں مگر ڈائریکٹر محمد ایوب نے ایک نہ سنی اور اپنے عملے کو فوری گھر خالی کرنے کا حکم دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…