ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

عراقی سفارتکار جنرل اسمبلی اجلاس میں فٹ بال میچ دیکھتارہا عالمی رہنمائوں کے درمیان شرمناک حرکت پر عوام میں غم وغصہ

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں سے لیک ہونے والی ایک تصویر نے عراقیوں کے غصے کو بھڑکا دیا ہے۔عراقی شہری کئے گھنٹوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک عراقی سفارتکار کی تصویر شیئر کر رہے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک

ایسے وقت میں جب جنرل اسمبلی کا اجلاس زور و شور سے جاری ہے یہ سفارتکار لیپ ٹاپ کی سکرین پر فٹ بال میچ دیکھنے میں غرق ہوکر اپنے وطن کیلئے ہزیمت کا سامان مہیا کر رہا ہے۔اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد عراقیوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ عراقی وزارت خارجہ نے بھی اس معاملے پر نوٹس لے لیا اور اپنے رد عمل کا اظہار کردیا۔ وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عراقی سفارتی اہلکار کی تصویر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتتے ہوئے پائے گئے ہیں، ہم یقین دلاتے ہیں کہ اس معاملہ پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔شیئر کئے جانے والے سکرین شاٹ میں سفارت کار کے لیپ ٹاپ کی سکرین دکھائی گئی ہے جس سے واضح ہو رہا ہے کہ سفارتکار فٹ بال میچ دیکھ رہا تھا ۔ اس تصویر سے سفارتکار کی شناخت معلوم نہیں ہوتی۔خیال رہے اس سے قبل گزشتہ اگست میں بھی اردن میں عراقی سفیر حیدر العذاری کا ایک ملتا جلتا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس وقت عراقی وزارت خارجہ نے حیدر کو بغداد طلب کرلیا تھا ۔ اس وقت حیدر کی بیوی نے تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ لبنانی اداکارہ راغب علامہ کے ساتھ نظر آئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…