ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

صدرعارف علوی اور وفاقی حکومت میں معاملات طے،3 اکتوبر کو مشترکہ اجلاس بلانے کا امکان

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر عارف علوی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئے ایوان صدر اور وفاقی حکومت میں معاملات طے پا گئے ہیں،3 اکتوبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کامکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی حکومت کے اختتام کے بعد بننے والی شہباز حکومت تاحال نیا پارلیمانی سال شروع نہ کرسکی،

آخری پارلیمانی سال تاریخ کے لحاظ سے 13 اگست 2022ء سے شروع ہوچکا ہے مگر تاحال آئینی پابندی کے سبب صدارتی خطاب سے اس کا آغاز نہ ہوسکا جس کی بنیادی وجہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمان علوی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت، وفاقی حکومت اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے درمیان اس معاملے مذاکرات ہوئے ہیں، اس معاملے میں قومی اسمبلی کے قانون سازی برانچ اور آئینی و قانونی ماہرین نے وفاقی حکومت کو مفصل بریفنگ دی ہے کہ دستور پاکستان 1973ء کی شق 56 کے تحت صدر مملکت کا مشترکہ اجلاس سے خطاب نئے پارلیمانی سال کے لئے لازم ہے لہٰذا اس بات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے،صدر عارف علوی کے خطاب کے حوالے سے تاریخوں پر غور کیا جارہا ہے،ذرائع نے بتایا کہ حکومت و اپوزیشن کے درمیان پارلیمان کی حد تک معاملات بہتر رہے تو ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تین اکتوبر کو مشترکہ اجلاس بھی بلائے جانے کا غالب امکان ہے،ذرائع کے مطابق صدر مملکت اپنے خطاب میں اپنی جماعت کی تعریف یا موجودہ حکومت پر تنقید یا کوئی اور سیاسی متنازع بات کرنے کی صورت میں اتحادی حکومت نے حکمت عملی فائنل کرلی ہے،ایوان سے واک آؤٹ یا اپوزیشن لیڈر کی جانب سے شدید احتجاج کا آپشن استعمال کیا جائیگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے جبکہ صدر مملکت نے بھی اپنے خطاب سے متعلق تیاری مکمل کرلی ہے

اب تک کی وزارتوں، ڈویڑنز کی کارکردگی رپورٹس کا جائزہ بھی لے چکے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ ملک کو درپیش مسائل خصوصاً سیلاب کی حالیہ صورتحال صدر مملکت کے خطاب کا محور ہوگا، وہ ملک کو درپیش دیگر مسائل اور سیاسی طور پر مذاکرے کی پیشکش بھی کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…