ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

مفتاح پتا نہیں کیا کر رہا ہے، ہر جگہ سے شکایتیں آرہی ہے شہباز شریف اور مریم نواز کی مزید ایک اور آڈیو لیک ہو گئی

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی این پی) مبینہ آڈیو لیک میں وزیر اعظم اور مریم نواز کے مفتاح اسماعیل سے متعلق گلے شکوے بھی سامنے آ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے مریم نواز کے مفتاح اسماعیل سے متعلق گلے شکوؤں کی مبینہ آڈیو لیک بھی سامنے آ گئی۔مریم نواز نے کہا ’پتا نہیں مفتاح کیا کر رہا ہے، ہر جگہ سے شکایتیں آ رہی ہیں، ذمہ داری بھی نہیں لیتا

اور ٹی وی پر الٹی سیدھی باتیں کرتا ہے، اس کا مذاق اڑتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا ’ڈار صاحب کا تو یہ ہے کہ کچھ بھی ہو کنٹرول کر لیتے ہیں۔مریم نواز بولیں ’ڈار صاحب کا کنٹرول ہے، انھیں پتا ہے کیا کرنا ہے، لیکن یہ خطرناک ہے ہمارے لیے، اللہ کرے ڈار صاحب آ جائیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور وفاقی وزرا کے اجلاس کی آڈیو بھی لیک ہو گئی۔آڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر رہنماؤں کی آوازیں ہیں۔لیک ہونے والی آڈیو میں مبینہ طور پر ن لیگی رہنما اور وفاقی وزرا پی ٹی آئی کے استعفوں پر بات کر رہے ہیں۔مبینہ آڈیو لیک میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری پر وفاقی وزرا کی مختلف آراء پر گفتگو کر رہے ہیں، لیک آڈیو میں استعفوں کی منظوری کے لیے لندن سے اجازت لینے کا بھی ذکر ہو رہا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ بھی سامنے آگئی۔

آڈیو ٹیپ میں ایک شخص سے گفتگو میں مبینہ طور پرشہباز شریف کو بتایا جارہا ہے کہ مریم نواز اپنے داماد کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ درآمد کرنے کا کہہ رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس پر مبینہ طورپر شہباز شریف جواب دیتے ہیں وہ ہمارے داماد ہیں، آپ ان کو ایشوز بتادیں، پلانٹ بھارت سےآدھا آگیا ہے، وہ مانتے ہیں کہ یہ ایشو گلے پڑ جائے گا، آپ ان سے بات کریں، میں ترکی سے واپس آئوں گا تو بلاکر انہیں سمجھا دوں گا۔اس پر دوسرا شخص شہباز شریف کو مشورہ دیتاہے کہ یہ کام اسحاق ڈار سے کروالیں تو شہباز شریف کہتے ہیں ٹھیک ہے، ایسے کرلیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…