ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

بابو سر ٹاپ پر شدید برف باری

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابوسر ٹاپ اور اطراف میں موسم خزاں کی پہلی برف باری،ملحقہ علاقوں میں موسم تبدیلی سے سردی بڑھ گئی

دیامر (آئی این پی ) بابوسر ٹاپ اور اطراف میں موسم خزاں کی پہلی برف باری ، ملحقہ علاقوں میں موسم تبدیلی سے سردی بڑھ گئی ہے، اور گرم ملبوسات کا استعمال شروع ہو گیا ہے، گیٹی داس اور بابوسر سے مقامی لوگوں نے چلاس کی طرف نقل مکانی شروع کر دی۔ انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ خراب موسم کے دوران مسافر غیر ضروری سفر سے گریزکریں۔ ادھر این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت آج سبی میں 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیش تر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی کے پی، اسلام آباد، اور گلگت بلتستان میں آندھی، اور گرج چمک سے بارش کا امکان ہے۔ این ایف آر سی سی کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…