راولاکوٹ (آئی این پی )بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری قاری صداقت حسین کی اہلیہ پہاڑی سے گر کر زخمی حالت خطرہ سے بائر کیڈٹ کالج کی تقریب سے واپس جاتے حادثہ پیش آ یاریسکیو 1122 پلندری اور راولاکوٹ کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ پٹھان پہاڑی (بھتیاہ) کے قریب ایک عورت
گہری کھائی میں گر گی یے جس پر ریسکیو 1122 پلندری نے فوری رسپانس کیا۔موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کی اہلکاروں نے سڑک سے تقریباً آدھا کلو میٹر نیچے کھائی میں گری خاتون جو کے شدید زخمی تھیں فرسٹ ایڈ کر کے پولیس اور مقامی افراد کی مدد سے شدید دشوار راستے سے سڑک تک لایا تو انکشاف ہواکہ یہ خاتون پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ۔پاکستان ٹی وی اور ریڈیو قاری سید صداقت علی کی بیوی ہیں اور قاری سید صداقت علی بھی بیگم کے ہمراہ ہیں جو کے پلندری کیڈٹ کالج سے واپس اسلام آباد جارہے تھے۔بعد ازاں زخمی خاتون کو کہوٹہ شفٹ کیا گیا۔اب خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔قاری سید صداقت علی نے ریسکیو 1122،انتظامیہ،پولیس اور مقامی افراد کا شکریہ ادا کیا جن کی بروقت معاونت سے خاتون کو کھائی سے نکا لا گیا مقامی لوگوں نے دعا کی ہے کہ خدا زخمی خاتون کو جلد صحتیاب کرے۔