ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

مفتاح اسماعیل کینسر کا علاج ڈسپرین سے کر رہے ہیں، عمران خان

datetime 24  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی واپس آ سکتے ہیں ،اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے اچھے تعلقات تھے، پتا نہیں یہ کب اور کیسے خراب ہوئے؟اپوزیشن سے زیادہ حکومت کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے، اپوزیشن میں رہتے ہوئے ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کیسے ہو سکتے ہیں؟،

حکومت معیشت کو ایسے مقام پر لے آئی ہے کہ دوا کے بجائے سرجری کی ضرورت ہے،مفتاح اسماعیل کینسر کا علاج ڈسپرین سے کر رہے ہیں، حکومت کی ترجیحات معیشت نہیں ،اپنے کرپشن کیسز ختم کرانا ہے،موجودہ حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب)کے 11 سو ارب روپے کے مقدمات ختم کرائے،نیب کا کیس ختم ہوتے ہی اسحاق ڈار وطن واپس آنے کو تیار ہیں، جس کے بعد نواز شریف بھی واپسی کی تیاری کررہا ہے،تحریک انصاف پہلی بار حکومت میں آئی تھی ،غلطیاں ہوئیں، اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔اکانومی بیٹ رپورٹر سے بات چیت میں عمران خان نے کہا کہ امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی میں واپس آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے اچھے تعلقات تھے، پتا نہیں یہ کب اور کیسے خراب ہوئے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اپوزیشن سے زیادہ حکومت کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ ہم اپوزیشن میں ہیں، اپوزیشن میں رہتے ہوئے ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کیسے ہو سکتے ہیں؟عمران خان نے کہا کہ خطے میں سب کے ساتھ ملکی مفاد کے تحت تعلقات چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت معیشت کو ایسے مقام پر لے آئی ہے کہ دوا کے بجائے سرجری کی ضرورت ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کینسر کا علاج ڈسپرین سے کر رہے ہیں، حکومت کی ترجیحات معیشت نہیں بلکہ اپنے کرپشن کیسز ختم کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب)کے 11 سو ارب روپے کے مقدمات ختم کرائے۔عمران خان نے کہا کہ نیب کا کیس ختم ہوتے ہی اسحاق ڈار وطن واپس آنے کو تیار ہیں، جس کے بعد نواز شریف بھی واپسی کی تیاری کررہا ہے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف پہلی بار حکومت میں آئی تھی اس لیے غلطیاں ہوئیں، اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ معیشت کو مستحکم بنانے کیلیے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…