ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

شام میں کشتی کے حادثے میں 45 بچوں سمیت 76 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

datetime 24  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت (این این آئی)لبنان کے وزیر ٹرانسپورٹ علی حمیہ کے مطابق چند روز قبل مہاجرین کی ایک کشتی جو لبنان سے یورپ کی طرف روانہ ہوئی تھی، شام کے قریب ڈوبنے سے اب تک 76 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ لبنان کے وزیر ٹرانسپورٹ علی حمیہ نے جمعہ کو کہا کہ کشتی پر سوار دیگر مسافروں کی تلاش جاری ہے تاہم اب زندہ بچ جانیکے امکانات معدوم ہوچکے ہیں۔

شامی حکام نے جمعرات کی سہ پہر طرطوس (شمال مغرب) کے ساحل سے سمندر میں لاشیں تلاش کرنا شروع کیں۔اب تک ڈوبنے والی کشتی سے 20 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں علاج کے لیے شام کے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ شامی حکام نے اشارہ کیا کہ زندہ بچ جانے والوں میں سے زیادہ تر کو آکسیجن فراہم کی گئی ہے جب کہ کچھ کو انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا تھا۔شامی ٹی وی کے مطابق کشتی میں کم از کم 150 افراد سوار تھے۔حمیہ نے بتایا کہ کشتی میں تقریباً 45 بچے سوار تھے اور ان میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا تاہم وہ تعداد کی تصدیق نہیں کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشتی “بہت چھوٹی” تھی اور لکڑی سے بنی تھی۔ادھرشام میں ڈوبنے والی کشتی کیلبنانی مسافروں کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے اور لوگ تعزیت کے لیے ان کے گھروں میں آ رہے ہیں۔ بعض خاندان اب تک نہ ملنے والے اپنے پیاروں کی واپسی یا لاشوں کے انتظار میں ہیں۔شام میں سمندری بندرگاہوں کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل سامر قبرصلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے کیڈرز اب المنطار کے علاقے اور (جزیرہ) ارواد اور طرطوس کے سمندروں میں ایک کشتی کو بچانے کے لیے اپنی تمام تر کوششوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹھ زندہ بچ جانے والوں کو بچا لیا گیا۔ انہیں طرطوس کے الباسل ہسپتال لے جایا گیا۔بیان میں زندہ بچ جانے والوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کئی دن پہلے لبنان سے منیہ (شمال میں) سے ہجرت کرنے کے ارادے سے کشتی روانہ ہوئی تھی جس میں کئی ملکوں توں کے مسافر سوار تھے۔زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اب بھی جاری ہے جس میں ماہی گیر بھی شامل ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ کشتی میں کتنے مسافر سوار تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…