جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

ٹینس کی دنیا میں راج کرنے والے راجر فیڈر کے کورٹ سے الوداع کی جذباتی ویڈیو وائرل

datetime 24  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(این این آئی)ٹینس کی دنیا میں راج کرنے والے اسپین راجر فیڈر نے اپنا آخری میچ کھیل کر میدان سے دوری اختیار کرلی۔راجر فیڈر کے آخری میچ کے بعد رافیل نڈال بھی فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور گرائونڈ میں ان کے ساتھ بیٹھ کر اشکبار ہوئے۔

ساتھی کھلاڑی کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر راجر فیڈر بھی رو دئیے اور وہ اسی حالت میں کورٹ سے رخصت ہوئے۔میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے فیڈرر نے کہاکہ یہ ایک شاندار دن رہا میں خوش ہوں۔راجر فیڈر نے اپنے کیریئر کے دوران بیس گرینڈ سلم ٹائٹل جیتے ،وہ آخری بار لیور کپ کھیلتے ہوئے نظر آئے۔لیور کپ میں رافیل نڈال اور راجر کی جوڑی تھی جس نے ٹجان سوک اور فرانسس ٹیافو کو شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا۔دوسری جانبپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی راجر فیڈرر کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دنیائے ٹینس پر راج کرنے والے راجر فیڈر نے ٹینس کو الودع کہہ دیا، آخری میچ کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑی رافیل نڈال بھی رو پڑے، فیڈرر نم آنکھوں کیساتھ کورٹ سے رخصت ہوئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی راجر فیڈرر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کی ہے۔بابر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ عظیم شخصیت، اپنی مثال آپ، ہیپی ریٹائرمنٹ، آپ واقعی لیجنڈ ہیں راجر فیڈرر۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…