جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

کراچی میں ترک خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

datetime 24  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)پولیس نے کراچی کے علاقے صدر میں ایک ترک بلاگر کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ کے ایس ایس پی اسد رضا نے بتایا کہ پریڈی پولیس کو واٹس ایپ کے ذریعے ایک ویڈیو کلپ موصول ہوا

جس میں ایک شخص کو ہانک کانگ سینٹر کے قریب داؤد پوتا روڈ پر ایک خاتون کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور مقامی دکانداروں سے واقعے کی تصدیق کی۔بعدازاں ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 509 (کسی بھی لفظ کا بولنا یا کوئی اشارہ کرنا جس کا مقصد کسی خاتون کی توہین کرنا ہو) کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران مذکورہ شخص کو اپنے ‘جرم’ کا احساس ہوا اور اس نے اپنے غلط حرکت کے لیے ‘معافی مانگی۔پریڈی پولیس نے کہا کہ پکڑے گئے مشتبہ شخص نے بلاگر کو خوفزدہ کیا، جس کا تعلق ترکیہ سے ہے اور اس ویڈیو کلپ سے ملک کی بھی بدنامی ہوئی۔پولیس حراست میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ملزم نے کہا کہ وہ خداداد کالونی کا رہائشی ہے اور اسے اپنی حرکت پر افسوس ہوا جس کے لیے وہ بلاگر سے معافی مانگتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…