اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی امریکی صدر نے پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات کرلی

datetime 24  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،اے پی پی)مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما اور ایم پی اے حنا پرویز بٹ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہےکہ عمران خان کی دیرینہ خواہش وزیراعظم شہباز شریف نے پوری کر دی، یاد رہے کہ عمران خان کی اپنی دور اقتدار

میں کبھی  امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات نہ ہوسکی تھی ۔ گزشتہ روز ہی امریکی صدرجوبائیڈن نے وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان میں سیلاب کےبعد مشکل انسانی صورتحال میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا ہے جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے عالمی برادری کے نام پیغام اور پاکستان کی حمایت پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوئی،یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ملاقات میں امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں سینکڑوں اموات پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کی طرف سے افسوس اور ہمدردی کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا ،وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مددکےلئے عالمی برادری کے نام پیغام اور پاکستان کی حمایت پر امریکی صدر کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) کی سربراہ کے دورہ پاکستان اور امداد بھجوانے پربھی امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…