اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پاکستانی جوڑے کی مشہور امریکی جج فرینک کیپریو کی عدالت میں پیشی، مکالمے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، عدالت میں جواد عمار نے بتایا کہ میری بیوی گاڑی چلا رہی تھی جس پر فرینک کیپریو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی بیوی کو قصور وار ٹھہرانے کے لئے عدالت آئے ہیں، جواد عمار کی اہلیہ نے جج سے کہا کہ میرا تعلق پاکستان سے ہے اور وہیں پر پیدا ہوئیں، اس کے بعد امریکی ریاست اوکلوہاما آ گئیں، جج نے کہاکہ وہ سوشل میڈیا پر موجود ہیں، ہمیں پاکستان سے سوشل میڈیا پر بہت اچھا رسپانس ملتا ہے، جس پر جواد کی اہلیہ نے جج فرینک کیپریو سے کہا کہ پاکستان میں لوگ آپ کو بہت پسند کرتے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جوڑے کو 65 ڈالر کا جرمانہ کیا گیا۔