اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کے رجسٹرارنے ڈیم فنڈ کی تفصیل نہ دی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ثاقب نثار کو طلب کر لیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے ڈیم فنڈ کی تفصیل آڈٹ حکام کو فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پبلک اکائونٹس کمیٹی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو استثنیٰ حاصل نہیں۔

اجلاس میں پیش ہوں، کمیٹی نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ چھوٹے اور بڑے ڈیمز کی مرمت اور بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین واپڈا اور آڈٹ حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران چیرمین کمیٹی کے استفسار پر آڈٹ حکام نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ابھی تک دیامر بھاشاو مہمند ڈیم کیلئے جمع کئے جانے والے فنڈز کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ رجسٹرار سپریم کورٹ آئین کی خلاف ورزی نہ کریں اور پی اے سی کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں انہوں نے پی اے سی سیکرٹریٹ کو ہدایت کی کہ اس معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھیں اور اس میں تمام رولز کا حوالہ دیں جس کے تحت پی اے سی کسی بھی معاملے کی تفصیلات طلب کر سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…