اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

فواد چوہدری کے خواب چکنا چور اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ سے الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔پیر کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وکلا کے دلائل کے بعد درخواست خارج کی۔سماعت کے دوران فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ

نثار درانی کی تعیناتی آرٹیکل 216 کی خلاف ورزی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے سوال کیا کہ یہ آئینی تقرری ہے، ممبر کو کیسے ہٹایا جاسکتا ہے؟ اس عدالت نے آئین کو دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی معاملے میں غیرضروری مداخلت نہیں کریں گے، ایسی مداخلت نہیں کریں گے جس سے آئینی عہدے سے متعلق تنازع کھڑا ہو۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ آئین کی شق دوبارہ پڑھ لیں، یہ بہت واضح ہے، یہ تقرری آئینی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہوئی، اسی طرح ہی ہٹایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی پارٹی بھی اس وقت تعیناتی میں شامل تھی، اس عدالت پر آئین پر عمل درآمد کرنا لازم ہے، اس وقت پارلیمانی کمیٹی نے یہ تعیناتی کی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمافواد چوہدری نے نثاردرانی کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل کروائی گئی درخواست میں نثار درانی کی تعیناتی غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…