منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پہلے کہتا تھا آرمی چیف کو رخصت کرو اب کہتا ہے ایکسٹینشن دو، مولانا فضل الرحمن

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک فتنے سے ہمارا واسطہ ہے جسے ہم کچل چکے ہیں،پہلے کہتا تھا آرمی چیف کو رخصت کرو اب کہتا ہے ایکسٹینشن دو،

آرمی چیف کی تعیناتی شہباز شریف کریں گے،اب عمران خان کہتا ہے میں کال دوں گا، حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتا، عمران خان سے وقت مانگا کس نے ہے؟ الیکشن ہماری مرضی سے ہوں گے، آپ آئیں، حکیم ثناء اللہ انتظار میں بیٹھا ہے۔ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جے یوآئی کی صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کی صدارت سینٹر مولانا عطاء الرحمن نے جس میں کی صوبہ بھر سے ارکان جنرل کونسل نے شرکت کی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں یہ ایک فتنا ہے روزانہ بونگیاں مار کر اپنی اصلیت آشکار کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی آزادی کی بات کرنے والے سابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں موجود ہونے کے باوجود کس دباؤ کے تحت ڈاکٹر عبد القدیر کے جنازے میں شرکت نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ امریکیوں سے خفیہ ملاقاتیں اور انکی ڈکٹیشن پر عمل کرنے والا غلاموں کا غلام پاکستانی قوم کو بے وقوف بنا رہا ہے،اسرائیل بھارت اور امریکہ سے ڈالر وصول کرکے ملک،فوج اور اداروں کے خلاف سازش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خود اسکی جماعت کے رہنما نے اسکی چوری پکڑی اور الیکشن کمیشن نے اسے چور ثابت کیا۔انہوں نے کہا کہ آسیہ ملعونہ کو رہا کرکے اس پر فخر کرنے آور بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل کرنے والا غلام نہیں توکیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹائم دینے والے عمران خان سے ہم اقتدار چھین کر اس کا ٹائم ختم کردیا

اب وہ 2023 کا انتظار کریں،الیکشن بھی ہماری مرضی سے ہونگے اور آرمی چیف کا تقرر بھی حکومت اور وزیراعظم کی مرضی سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قوم کو عمران قوم کو بتائیں کہ سٹیٹ بینک کس کے کہنے پر آئی ایم ایف کے حوالے کیا،معیشت اور اقتصاد کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد اب اداروں عدلیہ فوج الیکشن کمیشن کی ساکھ اور وقار کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ استعماری قوتوں کے خلاف نبرد آزما جدو جہد کی ہے اور اب استعمار کے ایجنٹوں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے،

جمعیت علماء اسلام اور اس کے کارکن عمران خان کو فتنہ سمجھتے ہیں اور فتنے کے خلاف لڑنا اپنے اکابر کے مشن کو زندہ رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سے ٹکر لینے والے حکمرانوں کی طرح فتنہ عمرانیت بھی آخری ہچکولے کھا رہا ہے،ہم نے اسے اقتدارِ سے باہر پھینک کر اس کے بین الاقوامی ایجنڈے کو زمیں بوس کردیا ہے اور فتنے کا سر کچل دیاہے،کارکن مطمئن رہے،انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدوراوں کو کامیاب کرنے کیلئے جمعیت علماء اسلام کی تنظیموں اور کارکنوں کو عملی طور پر میدان میں نکل کر فتنے سے جان چھڑانی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…