اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جنوبی پنجاب کے اراکین نے کنگز پارٹی بنانے کی تیاری کرلی، جہانگیر ترین سرگرم

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین نئی پارٹی بنانے کیلئے متحرک ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین نے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کی سربراہی میں نئی پارٹی بنانے پر کام شروع کردیا ہے،

جسے یہ دونوں رہنما لیڈ کریں گے،پارٹی میں تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی شامل ہوں گے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی اراکین سے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے رابطے مکمل ہوگئے ہیں۔قبل ازیں جنوبی پنجاب کی سیاست کے دو بڑے سیاسی رہنماؤں کے درمیان 10 سال بعد ملاقات ہوئی،سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جہانگیر خان ترین اور پیپلزپارٹی کے رہنما،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے لاہور میں ملاقات کی۔اس سے قبل دونوں رہنماں اپنے سیاسی فیصلے علیحدہ علیحدہ کر رہے تھے،دونوں رہنما کے درمیان ملاقات مخدوم سید احمد محمود کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی، پی ٹی آئی ایم این اے مخدوم مبین عالم کی بھی احمد محمود سے ملاقات ہوئی۔جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود کی دعوت پر ان کے عشائیہ میں شرکت کی جس کے بعد دونوں خاندانوں میں دس سال پر محیط ناراضی ختم ہوگئی،دونوں رہنماں نے آئندہ سیاسی تعاون پر اتفاق اورآنے والے الیکشن مل کر لڑنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…