اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

مجھ پر کرپشن ریفرنس کبھی دائر ہی نہیں ہوا تو واپس کب اور کیسے ہوگیا؟ سلیم مانڈوی والا پھٹ پڑے

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ مجھ پر کرپشن ریفرنس کبھی دائر ہی نہیں ہوا تو واپس کب اور کیسے ہوگیا؟

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میرے خلاف مسلسل کرپشن کا ریفرنس واپس ہوجانے کی خبریں چلائی جا رہی ہیں، مجھ پر نہ کبھی کرپشن کا الزام لگا ہے اور نہ ہی کبھی کرپشن کا ریفرنس دائر ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ریفرنس کبھی دائر ہی نہیں ہوا تو واپس کب اور کیسے ہوگیا؟ میرے خلاف نیب نے سیاسی انجنیئرنگ کے لئے ایک جھوٹا کڈنی ہلز ریفرنس بنایا تھا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کڈنی ہلز ریفرنس میں الاٹمنٹ کا معاملہ تھا کرپشن کا نہیں، کڈنی ہلز ریفرنس میں کرپشن نہیں بلکہ الاٹمنٹ سے متعلق جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے تھے۔ سلیم مانڈوی نے مزید کہا کہ سیاسی انجنیئرنگ کے لئے نیب نے اس وقت ایک الاٹمنٹ کا کیس بنا کر میرے اوپر دبا ڈالا، سب کے سامنے ہے کہ ہم عدالتوں میں پیش ہوتے رہے لیکن نیب کچھ ثابت نہ کر سکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…