پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

جعلی مولوی کے ہوتے ہوئے کسی اور فتنے کی ضرورت نہیں علی امین گنڈاپور کا مولانا فضل الرحمن پر جوابی وار

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسابق وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جعلی مولوی کے ہوتے ہوئے ملک کو کسی اور فتنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے بیان میں سابق وزیر نے کہاکہ فضل الرحمان جو عزائم لے کر سازش کا آلہ کار بنا وہ کبھی پورے ہوئے نہ ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلسل

رسوائی سے دین فروش مولوی کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے،سازشی ٹولے نے پاکستانی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،ملک دلدل میں دھنس رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فضل الرحمان کی بے معنی گفتگو سے نہ عوام کو کوئی سروکار ہے نہ ہی کسی سیاسی لیڈر کو،تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان میں معاشی استحکام کو یقینی بنایا تھا۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جب سے چوروں کی حکومت مسلط ہوئی پاکستان میں ایک دن بھی سکون کا نہیں گزرا،دین کے نام پر گمراہ کرنے والا مولوی، ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا ملک کے فیصلے نہیں کرسکتا۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ فسادی مولوی سے اس کی کرپشن کا حساب مانگا جائے تو اداروں کو دھمکیاں دیتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فضل الرحمان لیبیا سمیت دیگر جگہوں سے آنے والی فنڈنگ کا قوم کوحساب دے،قوم پر اس گھٹیا ٹولے کی اصلیت اشکار ہو چکی،اب چنگھاڑنے سے کوئی فائدہ نہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عوام اور عمران خان مل کر اس مسترد شدہ ٹولے کا جلد احتساب کریں گے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…