منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کی 70رکنی وفاقی کابینہ وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کا حیران کن ردعمل آگیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ میں70لوگوں کی کابینہ کا دفاع نہیں کروں گا لیکن میں آپ کو یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں تنخواہ نہیں لیتا ہوں۔اکتوبر سے ٹیرف کم ہوجائے گا بجلی سستی ہوجائے گی ، وفاقی وزیر خزانہ، ڈاکٹر مفتا ح اسماعیل نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ہمیں یہ توقع تھی کہ

جب آئی ایم ایف کا بورڈ منظور کرے گاتو تھوڑا سا مزید اعتماد آئے گا۔تھوڑا سا ریزرو بڑھا ہے کیوں کہ آئی ایم ایف کی ادائیگی آئی ہے ۔مگر ساتھ ساتھ سیلاب آگئے سندھ کی تمام کاٹن پانی میں ضائع ہوگئی سندھ کا دو تہائی چاول خراب ہوگیا تمام کھجور کی فصل خراب ہوگئی۔ کچھ ہماری درآمدت کی طلب بڑھ گئی اور کچھ ہماری برآمدات میں کمی آگئی کیوں کہ چاول وغیرہ اتنے ایکسپورٹ نہیں ہوسکیں گے۔جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ایک چھوٹی سے توقع آگئی کہ خدانخواستہ شروع میں جو مسئلہ تھا کہ کہیں پاکستان واپس ڈیفالٹ کی طرف تو نہیں چلا گیا۔ جب ہم مارکیٹ کو یقین دہانی کرا دیں گے کہ کوئی ڈیفالٹ کا چانس نہیں ہے تو پھر ہم سمجھتے ہیں کہ ڈالر واپس آجائے گا۔پہلے تین مہینوں جولائی ، اگست ، ستمبر میں ہماری برآمدات گزشتہ سال سے زیادہ ہوں گی اور ہماری درآمد ات گزشتہ سال سے کم ہوں گی۔مجھے یقین ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا کیوں کہ جو پاکستان نے سخت فیصلے کرنے تھے پیٹرول، ڈیزل ، بجلی مہنگی کرنی تھی وہ کرلیں۔آئی ایم ایف کا پروگرام آگیا جو کہ ڈیفالٹ کے خطرے سے بچنے کیلئے بہترین یقین دہانی ہے ۔اس وقت دنیا آپ کے ساتھ کھڑی ہے ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے اکتوبرمیں 1.5ارب ڈالر ملیں گے۔چینی بینک پانچ سو ملین دے گاجب کہ ورلڈ بینک سے 500ملین متوقع ہیں ۔ اسکے علاوہ ورلڈ بینک سے سیلاب زدگان کے لئے1.5ارب ڈالر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…