اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ٹیم کے کھلاڑی اپنا کام کریں اور تنقید کرنے والے ارسطو، افلاطون سقراط اور بقراط تو اپنا کام کر ہی رہے ہیں،بابر اعظم کے والد کا کرارا جواب

datetime 17  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی خراب کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو ان کے والد اعظم صدیقی نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ ٹیم کے کھلاڑی اپنا کام کریں اور تنقید کرنے والے ارسطو، افلاطون، سقراط اور بقراط تو اپنا کام کر ہی رہے ہیں۔

بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کو بابر اعظم کے لیے نیا سفر قرار دیتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔انہوںنے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ سلام پاکستان، بابر اعظم کو ایک نئی قومی ڈیوٹی کے لیے دعا سے رخصت کیا ہے، اللہ اپنے کرم سے ہر کام آسان فرما دے۔اعظم صدیقی نے لکھا کہ بہت خوشی کا مقام ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اتنی دیر بعد آئی ہے، اللہ پاک یہ سیریز پاکستان کے نام کرے، دعا اور پیار کرنے والوں کو میں دل سے سلام کرتا ہوں۔اعظم صدیقی نے اپنے پیغام میں کہاکہ ٹیم کے کھلاڑی اپنا کام کریں اور تنقید کرنے والے ارسطو، افلاطون، سقراط اور بقراط تو اپنا کام کر ہی رہے ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ نے کراچی میں رپورٹ کردی، کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف نے ہوٹل میں رپورٹ کی۔رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم نے کراچی میں رپورٹ کی ،پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…