اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بہاولنگر میں 7 سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کا مجرم بڑا بھائی نکلا، تفتیش میں دل دہلا دینے والے انکشافات

datetime 17  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر (این این آئی)بہاولنگر کے گائوں محمد پور سنساراں میں 7 سالہ بچے کے ریپ اور قتل کا مجرم اس کا بڑا بھائی نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جو مبینہ طور پر ایک عادی ریپسٹ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تفتیشی افسر شہزاد اشفاق نے بتایا کہ 2 ستمبر کو بچے کی لاش گاں میں ایک زمیندار کے گھر سے ملحقہ گلی سے ملی تھی، قتل سے پہلے بچے کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ علاقے میں درجنوں مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کے باوجود پولیس کو کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا، جب پولیس نے بچے کے اہل خانہ سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا تو بیانات ریکارڈ کرانے کے دوران متاثرہ بچے کا 19 سالہ بھائی اور 25 سالہ بہنوئی بے چین نظر آئے۔تفتیش کار ان دونوں کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے لے گئے جہاں انہوں نے اعتراف کیا کہ مرکزی ملزم نے مالک مکان کے خالی گھر میں زیادتی کے بعد اپنے نابالغ بھائی کو قتل کیا تھا اور بہنوئی کی ملی بھگت سے لاش گلی میں پھینک دی۔ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ واقعہ کے روز اس نے شہوت کو ابھارنے والی ادویات استعمال کی تھیں اور گاں کے ایک نوعمر لڑکے کا ریپ کرنے جا رہا تھا جس کا وہ کافی عرصے سے ریپ کرتا رہا تھا، تاہم کوشش کے باوجود وہ اس لڑکے کو نہ ڈھونڈ سکا۔جب وہ گھر واپس آیا تو اس نے اپنے نابالغ بھائی کو گلی میں دیکھا اور اسے خالی گھر میں لے گیا جہاں اس نے اسے ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔

اس دوران بچے نے چیخ و پکار کی تو ملزم نے اس کا گلا دبا کر مار ڈالا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم عادی ریپسٹ ہے جو علاقے میں مویشیوں اور پالتو جانوروں کا ریپ کرتے ہوئے متعدد بار رنگے ہاتھوں پکڑا جا چکا ، ملزم نے کئی دیگر نابالغ بچوں کو رقم کا لالچ دے کر یا زبردستی ریپ کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا۔

ملزم نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ ملزم اکثر نابالغ بچوں کو سڑک پر ملنے والی رقم کا لالچ دیتا تھا اور وہ دھمکیوں کے خوف سے خاموش بھی رہتے تھے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے بہنوئی کو بھی حقائق چھپانے اور جرم کی حوصلہ افزائی کے الزام میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…