اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ڈالر کی سٹے بازی روکنے کیلئے حساس ادارے متحرک ہوگئے

datetime 17  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ،مانیٹرنگ ڈیسک)ڈالر کی بیرون ملک غیرقانونی منتقلی اورسٹے بازی روکنے کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ حساس اداروں نے بھی کارروائیاں تیز کر دیں۔میڈیا رپورٹ کیمطابق حساس اداروں اور ایئرپورٹ ایجنسیوں نے ایئرپورٹس پر سختی شروع کردی ہے۔

ایئرپورٹس پر حساس اداروں کی مشکوک سامان اورافراد کی تلاشی کاعمل جاری ہے،مقصد ڈالر کی غیرقانونی طورپر منتقلی کے عمل کوروکنا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈالر کی مصنوعی طریقہ سے قلت پیدا کرنے والے سٹہ بازوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب معاشی ماہرین نے رواں مالی سال کے دوران روپیہ کی قدر مزید گر جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت آئندہ چند روز کے دوران 230 سے 235 روپے کی سطح تک پہنچ سکتی ہے۔جبکہ رواں مالی سال کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی اوسط قیمت 250 روپے رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق دوست ممالک سے توقعات کے باوجود قرض نہ ملنے، ترسیلات زر اور ایکسپورٹس میں کمی آنے کی وجہ سے مارکیٹ میں روپے پر بہت زیادہ دبائو ہے۔علاوہ ازیں تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپے مسلسل کمزور ہورہا ہے ۔روپے کی کمزوری ملک کی معاشی و سیاسی حالات کی عکاسی کر رہی ہے اور اس پر دبائو میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ڈالر240روپے سے213روپے ہونے کے بعد دوبارہ سنبھل رہا ہے اور اس میں روز برو ز اضافہ ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…