جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی بیماری سنگین شکل اختیارکرگئی، تمام میٹنگز منسوخ

datetime 17  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای بیماری کے سنگین شکل اختیار کر جانے کے بعد سرجری کے مرحلے سے گذارے جا رہے ہیں۔ لیکن اس بارے میں کسی ایرانی ذریعے یا سرکاری ذرائع نے ابھی تک کوئی اطلاع دی ہے نہ پریس ریلیز جاری کیا ہے۔

اس سے پہلے امریکی اخبار نے جمعہ کے روز رپورٹ کیا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر صحت کی خرابی کی وجہ سے بیڈ ریسٹ پر ہیں اور ڈاکٹر انہیں دیکھ رہے ہیں۔اخبار نے یہ مختصر اور ابتدائی نوعیت کی خبر آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دی تھی۔ان کے بارے میں میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے ان کی تمام میٹنگز منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا میں ان کے حوالے سے مختلف قسم کی مثبت اور منفی افواہیں زیر گردش ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں ایران انٹر نیشنل نے رپورٹ کیا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی پبلک کے سامنے کی مصروفیات تقریبا ختم ہو جانے کی وجہ سے وہ منظر سے غائب ہیں۔اپنی صحت کے مسائل کی وجہ سے انہیں جوہری پروگرام کے حوالے سے ایرانی صدر رئیسی کو اختیارات منتقل کر دیے ہیں۔ تاہم سرکاری طور پر ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…