اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

راشن کہاں گیا، ٹینٹ کہاں گئے، ادویات کہاں گئیں، مانجھی اور صحبت پور کے سیلاب متاثرین 20 روز سے بھوک و پیاس میں مبتلا

datetime 16  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانجھی پور(این این آئی) مانجھی پور اور ضلع صحبت پور کے سیلاب متاثرین گزشتہ 20 روز سے بھوک و پیاس اور مختلف وبائی امراض میں مبتلا سڑک کے کنارے پر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں نہ راشن نہ ٹینٹ مل رہا ہے سیلاب متاثرین بییارو مددگار ہیں سیلاب متاثرین نے وفاقی و صوبائی حکومت سے

ضلع صحبت پور کے ذمہ داروں کو پی ڈی ایم اور کمشنر نصیرآباد کی جانب سے ملنے والے امدادی سامان کا تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ امدادی سامان کس کو دیا گیا اور سیلاب متاثرین بھوک و پیاس اور وبائی امراض سے مر رہے ہیں راشن کہاں گیا ٹینٹ کہاں گئے ادویات کہاں گئی بازاروں میں پیناڈول گولی تک نہیں مل رہی ہے سیلاب متاثرین امداد نہ ملنے کی وجہ سے سراپہ احتجاج ہیں ضلع صحبت پور کے مخلتف روڈز راستوں پر ٹائر جلا پرامن احتجاج کر رہے ہیں کہ ہمیں کھانے پینے کیلئے کچھ دیا جائے حکام بالا نوٹس لے این این آئی رپورٹ کے مطابق مانجھی پور اور ضلع صحبت پور کے عوام کو بھوک پیاس اور شدید گرمی کی وجہ سے مختلف وبائی امراض نے اپنے لپیٹ میں لے لیا ملیریا ٹائیفائیڈ۔ہیضہ۔ڈینگی ودیگر جلدی امراض نے پورے ضلع صحبت پور کے عوام کو گھیر لیا اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوا بازاروں میں غذائی قلت اور ادویات نہ ہونے کے برابر ہے میڈیکل اسٹوروں پر پیناڈول گولی تک نہیں ہے مانجھی پور اور گردونواح میں مچھر مار اسپرے بھی نہیں کیا جارہا ہے اب ضلع صحبت پور میں فضائی مچھر مار اسپرے کی ضرورت ہے تاکہ ملیریا ودیگر امراض پر قابو پایا جا سکے تاہم سیلاب متاثرین نے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان سے ہنگامی بنیادوں پر امداد کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ضلع صحبت پور کیلئے ملنے والے امدادی سامان کا تحقیقات کروایا جائے کہ ضلع صحبت پور کے ذمہ داروں نے امدادی سامان کس کو دیئے ہیں غریب وہی خالی تھامے مسیحا کی تلاش میں ہیں ضلع صحبت پور تیسری بار سیلاب سے ڈوبنے والا بلوچستان کا واحد ضلع ہے جو بد ترین تباہی کے دہانے پر پہنچا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…