موٹر وے پر المناک حادثہ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
سکھیکی (آن لائن) سکھیکی کے انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے المناک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔موٹروے ایم ٹو سکھیکی انٹر چینج کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔شیخوپورہ کے رہائشی سرگودھا میں جنازہ میں شامل ہونے کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ سکھیکی انٹرچینج کے قریب کار کا ٹائر پھٹ گیا اور کار بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے سکھیکی میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی اور ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔